ساہیوال (ویب ڈیسک) پنجابی لڑکے کی ہنگری کی 35 سالہ لڑکی سے شادی ہوگئی، سال پہلے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے لڑکے کی ہنگری کی 35سالہ لڑکی سے شادی ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سال پہلے ساہیوال کے شاہد گجر کی کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ لڑکی کا نام تیمیا سابو ہے جس کا تعلق ہنگری سے ہے۔ لڑکی نے پہلے اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام عائشہ رکھا گیا۔ شاہد گجر اور ہنگری کی لڑکی جو اب عائشہ ہے کے نکاح کی تقریب فرید ٹاﺅن ساہیوال میں ہوئی۔ دولہے کے عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

0:00/0:00
دولہے اور دلہن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ پنجابی منڈے سے شادی کرکے بہت خوش ہوں۔ لڑکے کے بھائی علی کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت فخر اور مسرت محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے بھائی نے ایک غیر ملکی غیر مذہب کو اسلام قبول کروا کر مسلمان کرکے شادی کی۔