وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈیڑھ مہینے سے آل شریف نے نواز شریف کو جیل سے نکالنے کا شور مچایا ہوا تھا، اسپتال لے جایا گیا تو جیل جانے کی ضد شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ آل شریف کا پاکستان میں دل نہیں لگ رہا، ٹیسٹ میں سامنے آئی بیماریوں کا علاج تو لال حویلی سے ہی نکل آئے گا۔

فیاض الحسن نے کہا کہ حکومت نواز شریف کا بہتر سے بہتر ڈاکٹر اور اسپتال سے علاج کرائے گی۔