اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق: نادرا نے خوشخبری سنادی۔۔۔ اوورسیز پاکستانیز کیسے اپنا ووٹ رجسٹر کراسکیں گے اور الیکشن میں ووٹ دے سکیں گے؟ چئیرمین نادرا عثمان مبین نے عدالت کو بریفنگ دیکر بتادیا

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق؛سافٹ وئیرکی تیاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: چیئرمین نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سافٹ وئیر کی تیاری میں اہم پیش رفت کی خبر سنا دی ۔ سپریم کورٹ کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کا آدھا کام مکمل کر چکے ہیں ۔ عدالت کی نادرا حکم کی تعریف ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسا نہ ہو کام مکمل ہو جائے اور قانون سازی کیلئے اسمبلی نہ رہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے سافٹ وئیر کی تیاری پر بریفنگ دی ۔ انھوں نے بتایا کہ رجسٹریشن ، ووٹنگ اور نتائج کا سسٹم بنا رہے ہیں ۔

نتائج الیکشن کمیشن کو جائیں گے ۔ پوسٹل بیلٹ کی طرز پر نتائج مرتب کیے جائیں گے۔ ووٹر لاگ ان کرکے خود کو رجسٹرڈ کرائے گا ۔ مکمل تصدیق کے بعد ووٹر کو ووٹنگ کیلئے خفیہ کوڈ دیا جائے گا ۔چیف جسٹس نے نادرا حکام کی تعریف کی تاہم ریمارکس دیئے کہ نوٹس سے پہلے ہی یہ سسٹم بن جانا چاہیے تھا ۔

پہلی بار عدالت کی مداخلت پر ہی ووٹنگ کا نظام بن رہا ہے ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہے ۔ لگتا ہے اس معاملے پر قانون سازی مکمل نہیں ۔ ایسا نہ ہو کام مکمل ہوجائے قانون سازی کیلئے اسمبلی نہ رہے ۔کیس کی سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی