پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سنسنی خیز مقابلے بھی جاری ہیں اور کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گرما گرمی بھی موضوع بحث ہے لیکن پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کی 19 سالہ نوجوان کیساتھ کی جانے والی حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کو غصے سے آگ بگولہ کر دیا ہے
شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو ایسا اشارہ کیا کہ دیکھنے والے غصے میں آ گئے اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا اور موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی جانب سے اپنے ہی ملک کے نوجوان کھلاڑی کیساتھ یہ حرکت انتہائی غیر مناسب ہے۔
شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے دوسرے اوور کی دوسری گیند کروائی تو سیف بدر نے انہیں چوکا رسید کیا، اگلی گیند بیٹ ہوئی اور پھر چوتھی گیند پر سیف بدر نے انہیں ایک زوردار چھکا رسید کیا۔ اگلی ہی گیند پر تجربہ کار آفریدی نے اوجوان بلے باز کو بولڈ کر دیا اور اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے کے بجائے انتہائی غصے میں پویلین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوان بلے باز کو مخاطب کر کے کہا ”ادھر، ادھر، ادھر۔۔۔“
Lala showing the way of Pavilion to Saif badar after getting his Wicket !!
LMAO! LALA looks deadly in anger#KKvMS pic.twitter.com/gkNh1WovmV— Khawaja Abaid Ullah (@KhawajaAbaid) March 10, 2018
شاہد خان آفریدی کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں جو ہر حال میں ان کا ساتھ دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ مداحوں کو بھی ان کی یہ حرکت بری لگی اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار بھی کیا گیا۔