راتوں رات مشہور ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش کی چند ان دیکھی تصاویر

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، اور شاید آپ بھی دوسروں کی طرح اپنا دل ہار بیٹھے ہوں۔ لیکن آج ہم آپ کو ان کی ماضی کی چند ایسی تصاویر دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ اس اداکارہ سے اور متاثر ہوجائیں گے

پریا پرکاش کی انسٹا گرام پرپوسٹ کی گئی نئی ویڈیو بھی پچھلی ویڈیو کی طرح مختصر ہے جس میں اداکارہ اپنے معاون اداکار روشن کی طرف تصوراتی طور پر انگلیوں سے پستول بناکر پیار کی گولی داغتی ہیں اور لڑکا اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر گولی لگنے کی اداکاری کرتا ہے

نئی ویڈیو کلپ بھی پریا پرکاش کی آنے والی پہلی ملیالم فلم’’اورو آدار لو‘‘کا حصہ ہے ۔ دونوں ویڈیوز میں پریا کی پرکشش اداؤں نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور صارفین ان ویڈیوز میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں