الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات 2018ء کیلئے نئی ابتدائی حلقہ بندیاں جاری کردی ہیں،جس کے تحت قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہ این اے ایک اب پشاور کی بجائے چترال میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب سے عام انتخابات کے پیش نظرابتدائی نئی حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی کا این اے کااین اے ایک پہلا

خیبرپختونخواہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سے شروع ہوکر 39تک ہونگے۔فاٹا میں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقے این اے 40سے 51تک ہوں گے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے52 سے 54 تک ہوں گے۔پنجاب میں قومی وصوبائی حلقوں کاآغاز اٹک سے ہوگا۔پنجاب کاپہلا حلقہ اٹک اور آخری راجن پورسے ہوگا۔پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقے 55سے 195تک ہوں گے۔سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196جیکب آباد سے 256کراچی تک ہوں گے۔بلوچستان کے قومی وصوبائی حلقوں کاآغازژوب سے ہوگا،بلوچستان میں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقے این اے257سے 272تک ہوں گے۔