العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے درخواست اعتراض پر واپس

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے درخواست اعتراض کے باعث واپس کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست مکمل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپیل کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست نامکمل ہے۔ نوازشریف کی درخواست واپس کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ مکمل کرکے دوبارہ جمع کرائی جائے۔

یاد رہے میاں نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانےکی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں بری کیا گیا تھا۔