اس تصویر نے ہزاروں افراد کو دنگ کردیا


کیا آپ اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتاسکتے ہیں کہ وہ کیا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ہزاروں افراد کو دنگ کردیا ہے۔

سوئیڈن کے ایک آرٹسٹ کی بصری دھوکا دینے والی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور اس کی وجہ اس میں تھری ڈی آرٹ کا دنگ کردینے والا مظاہرہ ہے۔

اور یہ تصویر درحقیقت ایک آئی فون ایکس کی ہے جس میں تھری ڈی تصویر نے ہزاروں افراد کو دھوکا دے دیا ہے۔

پیڈر نوربی نے رواں ہفتے کے دوران ٹوئٹر پر ایک مختصر کلپ شیئر کیا تھا جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے میز پر رکھے فون کو آہستگی سے دائیں، بائیں، اوپر نیچے حرکت دی مگر وہاں آئی فون کی معمول کی ٹوڈی اسکرین کی بجائے ایک پورٹیبل ہول نظر آتا رہا۔

دیکھنے میں ایسا ہی لگتا ہے کہ فون کے اندر گڑھا کھڈا ہوا ہے اور ہم گہرائی تک دیکھ رہے ہیں۔

سوئیڈش آرٹسٹ نے یہ کمال ایک ایپ کی مدد سے کرکے دکھایا۔

انہوں نے اس ایپ دی پیرالیکس ویو کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا ‘ میں نے آئی فون ایکس کو اے آر کٹ فیس کے ساتھ فیس ٹریکنگ کے لیے استعمال کیا جو کہ سر کی حرکت پر تھری ڈی تصویر کو ابھار دیتی۔

آسان الفاظ میں اگیومینٹڈ رئیلٹی ایپ کی مدد سے انہوں نے اے آر کٹ اور آئی فون ایکس کے جدید ترین کیمرے کو تھری ڈی تصویر بنانے کے لیے استعمال کیا جو رئیل ٹائم میں حرکت کرکے لوگوں کی آنکھوں کو دھوکا دیتی ہے۔