اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے،پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پروازایس وی 3720 جدہ سے اسلام آباد آئی تھی، لینڈنگ کے دوران جہازکا ٹائر پھٹ گیا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہازکوروک لیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق حادثہ کے دوران تمام مسافراورعملہ محفوظ رہے۔ جہازکی مرمت تک پرواز کواڑان بھرنے سے روک دیا گیا ۔