تلنگانہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی سے متعلق ایک انتہائی متنازع بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ تلنگانہ کے نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند نے دھمکی بھرے انداز میں کہا ہے کہ ’’میں تم کو (اسدالدین اویسی) متنبہ کرتا ہوں کہ میں کرین سے الٹا لٹکا کر تمھاری داڑھی کاٹوں گا۔ اس کے بعد میں تمھاری داڑھی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو لگا کر اس کو پروموشن دوں گا۔‘‘

بتایا جاتا ہے کہ دھرم پوری نے اویسی کے خلاف یہ بیان 3 دسمبر یعنی جمعہ کے روز دیا تھا