نئی دہلی :پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی نے پوری دنیا کے استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ،مودی کی جنگی سوچ نے پاکستان اور بھارت کو ایک دفعہ پھر جنگ کے موڑ پر لا کر کھڑا کرد یا ،مودی کی طرف سے پاکستان پر ائر سٹرائیک نے حالات میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھا دی ، پاکستان کے جوابی وار میں بھارتی طیارہ مگ 21گرنے کے بعد پائلٹ کو جنگی قیدی بنا لیا ،پائلٹ ابھی نند نے دوران حراست اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ پاکستان آرمی کے رویے سے انہتائی متاثر ہوا ہے ،اور ساتھ ہی ساتھ بھارتی میڈیا کو جلتی پر آگ چھڑکنے سے بھی منع کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندی اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر ابھی نند کو بھارت واپس بھیجنے پر پوری دنیا میں عمران خان کا امیج پہلے سے کہیں زیادہ ابھر کر سامنے آیا اور پوری دنیا وزیر اعظم پاکستان کے گن گانے لگے ،لیکن ابھی نند بھارت جاتے ہی ایک نیا الزام سامنے آ گیا جس میں ابھی نند نے کہا کہ پاکستان نے انہیں بُری طر ح ذہنی ٹارچر کیا ہے ،بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابھی نندن نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔

اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی نندن نے بتا یا کہ اگرچہ پاکستان میں اسے جسمانی طور پر اذیت نہیں پہنچا ئی گئی لیکن ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔ ابھی نندن نے یہ انکشا ف دہلی کے ایک ہسپتال میں ان سے ملاقات کے لیے آئی بھارتی وزیر دفاع نرملا شتھرمن سے ملاقات کے دوران کیا۔بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے اس کے خاندان کی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔