بھارتیوں نے ایک ایسی چیز کی پوجا شروع کر دی کہ بھارتی تو کیا آسٹریلوی بھی اپنا سر پیٹنے لگے

0
6

بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ترقی یافتہ ملک ہے لیکن آئے روز ایسے واقعات منظرعام پر آتے رہتے ہیں جو اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر کے پوری دنیا میں اسے ذلیل و رسوا کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دہشت گردی کی گولی کا نشانہ بننے والے کمار سنگاکارا بھی میدان میں آ گئے، حیران کن بیان جاری کر کے بھارت کی ’بولتی‘ بند کر دی، جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا


بھارت میں اگر کوئی عجیب الخلقت گائے بھی پیدا ہو جائے تو اس کی پوجا شروع کر دی جاتی ہے مگر اس مرتبہ تو حد ہی پار ہو گئی جب خواتین نے ایک مندر کے باہر ”پتھر کے کینگرو“ کی پوجا شروع کر دی جو دراصل کوئی ”بھگوان“ نہیں بلکہ صرف کچرے کا ڈبہ تھا۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کے مطابق یہ ویڈیو بہار میں واقع ایک مندر کے باہر بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین اس ’کینگرو‘ پر پانی بہا رہی ہیںجبکہ ان میں سے ایک خاتون تو اس کے سامنے جھک کر کچرا ڈالنے کیلئے بنے سوراخ میں انتہائی ’ادب و احترام‘ کیساتھ پھول بھی ڈالتی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتیوں خود ہی اس کا خوب مذاق اڑایا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت جتنی مرضی ترقی کے دعوے کر لے مگر اس کی بڑی آبادی اب بھی صدیوں پرانے توہم پرست خیالات کی مالک ہے۔

ادیتی نامی ٹوئٹر صارف نے یہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ” یہ بہار میں واقع ایک مندر کے باہر کے مناظر ہیں جب وہاں پہلی مرتبہ کینگرو کی شکل کا کچرے کا ڈبہ رکھا گیا۔“

Loading...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here